۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جوہر عباس رضوی

حوزہ/ آپ زھد و تقوی و پارسائی نیز تواضع و انکساری اور حلم و بردباری کا ایک بہترین نمونہ تھے ۔ایام فاطمیہ سے مربوط مجالس عزاء میں آپ کی رغبت قابل دید تھی ۔آپ نے اپنی تمام عمر پرچم اسلام کی سر بلندی اور اور تعلیماتِ قرآن و اہلبیت کو عام کرنے بسر کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی فاونڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے سید جوہر عباس رضوی نے آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلشن زہد و تقویٰ کے گل معطر آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی خبر رحلت ہم سب کے لیے باعث غم و اندوہ ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

بسمه تعالی

.. إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُور

)فاطر ۲۸)

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ

دنیائے فقاہت کے عظیم فقیہ ،آسمان اخلاق و اخلاص کے تابندہ ستارہ ،گلشن زہد و تقویٰ کے گل معطر آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی خبر رحلت ہم سب کے لیے باعث غم و اندوہ ہے ۔

آپ نے تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ اھلبیت علیھم السلام کا اپنی تحریر و تقریر کے ذریعہ دفاع کیا اور دشمنان اھل بیت کے مختلف اعتراض کا دندان شکن جواب دیا ۔

ساتھ ہی ساتھ آپ زھد و تقوی و پارسائی نیز تواضع و انکساری اور حلم و بردباری کا ایک بہترین نمونہ تھے ۔ایام فاطمیہ سے مربوط مجالس عزاء میں آپ کی رغبت قابل دید تھی ۔آپ نے اپنی تمام عمر پرچم اسلام کی سر بلندی اور اور تعلیماتِ قرآن و اہلبیت کو عام کرنے بسر کی ۔

ہم اس عظیم فقیہ کی رحلت کے موقع پر امام زمانہ عج۔۔۔مقام معظم رہبری ۔مراجع عظام و شاگرد ان اور انکے خانوادے کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہویے ۔خداء غفور کی بارگاہ میں ان کے لیے بلندی درجات اور عفو بخشش کے لیے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .